ڈوڈہ پولیس نے 52 لاکھ مالیت کی منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا۔
جموں, 03 جون (ہ س)۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈوڈہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تقریباً 52 لاکھ روپے مالیت کی ایک رہائشی جائیداد ضبط کر لی ہے۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج ایک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے
Police


جموں, 03 جون (ہ س)۔

منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈوڈہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تقریباً 52 لاکھ روپے مالیت کی ایک رہائشی جائیداد ضبط کر لی ہے۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج ایک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے کی تحقیقات کے دوران عمل میں لائی گئی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ صدیق آباد ڈوڈہ میں واقع دو منزلہ رہائشی مکان، جو زرینہ بیگم زوجہ مرحوم غلام علی کی ملکیت ہے، مبینہ طور پر منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ آمدنی سے تعمیر کیا گیا تھا۔

پولیس نے مالیاتی تحقیقات کے بعد تقریباً 51.91 لاکھ روپے مالیت کی اس جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ منشیات کی تجارت سے وابستہ دیگر اثاثوں کی نشاندہی کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشی سے متعلق معلومات فراہم کر کے معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں تعاون کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande