
حیدرآباد ، 3 جون (ہ س) ۔ ریاستی وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے پون کلیان کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کئے جانے والے ریمارکس پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ہمارے باپ کی نہیں توکیا تمہارے باپ کی جاگیر ہے! انہوں نے پون کلیان کوپیڈ آرٹسٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اوربھارت راشٹرسمیتی دونوں آندھرائی پیڈ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کررہی ہیں۔ پونم پربھاکرنے کہا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم اورعلحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل پراعتراض کرنے والے اب تلنگانہ عوام سے جھوٹی محبت کا اظہارکرتے ہوئے ان کے درمیان پہنچ رہے ہیں اوریہ دعویٰ کررہے ہیں کہ تلنگانہ عوام کووہ انصاف دلوائیں گے۔ ریاستی وزیرنے پون کلیان سے سوال کیا کہ پون کلیان بہ حیثیت وزیرآندھراپردیش میں کونسا کارنامہ انجام دے چکے ہیں جوتلنگانہ میں کارنامہ کرنے کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پون کلیان تلنگانہ عوام کو بتائیں کہ انہوں نے کب تلنگانہ کی تائید میں بات کی تھی‘ انہوں نے کبھی علحدہ ریاست کے لئے اپنی جان دینے والوں کے ساتھ انصاف کے لئے بات کی ؟ انہوں نے کبھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا !جو آج تلنگانہ عوام کو سماجی انصاف کی بات کرتے ہوئے عوام میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں! پونم پربھاکر نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت کو بدنام کرتے ہوئے تلنگانہ میں سیاسی شورش پیدا کرنے کے لئے پون کلیان کواستعمال کیا جا رہاہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق