نئے ویسٹرن ڈسٹربنس سے بدلے گا موسم ، پانچ اضلاع میں اورنج الرٹ
جے پور، 3 جون (ہ س)۔ راجستھان میں بدھ کے روز ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہونے والا ہے۔ اس کے اثرات سے ریاست میں موسم بدلنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے پانچ اضلاع میں آندھی اور بارش کا اورنج الرٹ اور پانچ اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ
Orange-Alert-Issued-Five-Districts


جے پور، 3 جون (ہ س)۔ راجستھان میں بدھ کے روز ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہونے والا ہے۔ اس کے اثرات سے ریاست میں موسم بدلنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے پانچ اضلاع میں آندھی اور بارش کا اورنج الرٹ اور پانچ اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق کئی علاقوں میںتیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے کئی حصوں میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس نئے موسمیاتی نظام کے اثرات 6 جون تک رہنے کی توقع ہے۔ اس عرصے کے دوران درجہ حرارت میں کمی سے چلچلاتی گرمی سے راحت ملے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں موسم معمول کے مطابق رہا۔ زیادہ تر اضلاع میں تیز دھوپ رہی، لیکن درجہ حرارت قدرے کم رہا۔ مغربی راجستھان میں بیکانیر، سری گنگا نگر، پھلودی اور جیسلمیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور 43 ڈگری سیلسیس کے درمیان درج کیا گیا، جب کہ دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہا۔

موسمیاتی مرکز جے پور کے ڈائریکٹر رادھے شیام شرما نے کہا کہ بدھ سے بیکانیر، جے پور، جودھ پور، بھرت پور، اجمیر، ادے پور اور کوٹا ڈویژن کے کئی علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں۔ اگلے دو روز کے دوران کہیں-کہیں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ریاست میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بدلتے موسم کے اثرات بھی نظر آ رہے ہیں۔ الور میں منگل کو بھی شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ اس دوران جالور کے کئی گاؤں میں آندھی اور بارش سے بجلی کے کھمبے گر گئے جس سے دیہی علاقوں میں نقصان ہوا۔ اس دوران جیسلمیر میں منگل کی رات ریت کا طوفان آیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ فعال ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ریاست میں گرمی کا اثر کم ہوگا اور لوگوں کو گرمی کی لہر سے راحت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande