
رامبن سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
جموں، 03 جون (ہ س)۔ ضلع رامبن کے رامسو علاقے میں منگل کی دیر رات ایک سڑک حادثے میں 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ناچلانہ-بدارکوٹ لنک روڈ پر ایک کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ متوفی کی شناخت وسیم احمد ولد محمد قاسم گجر، سکنہ ہنگنی رامسو کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق وسیم احمد گاڑی میں اکیلا سوار تھا۔ حادثے کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو کھائی سے نکال کر قانونی کارروائی کے لیے پی ایچ سی رامسو منتقل کیا گیا۔ ضروری کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر