ہندواڑہ میں محکمہ جنگلات کی کارروائی ،سبز سونے کو لے جانے والی گاڑی ضبط
سرینگر 3 جون( ہ س)۔لنگیٹ فاریسٹ ڈویژن نے فاریسٹ پروٹیکشن فورس (ایف پی ایف) گاما یونٹ کے ساتھ مل کر سانزی پورہ کے علاقے میں رات کی نگرانی کی کارروائی کے دوران لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لکڑی کے
ہندواڑہ میں محکمہ جنگلات کی کارروائی ،سبز سونے کو لے جانے والی گاڑی ضبط


سرینگر 3 جون( ہ س)۔لنگیٹ فاریسٹ ڈویژن نے فاریسٹ پروٹیکشن فورس (ایف پی ایف) گاما یونٹ کے ساتھ مل کر سانزی پورہ کے علاقے میں رات کی نگرانی کی کارروائی کے دوران لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لکڑی کے اسمگلروں کی نقل و حرکت سے متعلق مخصوص اور مشکوک اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے، لنگیٹ فارسٹ ڈویژن اور ایف پی ایف گاما یونٹ لنگیٹ کی ایک مشترکہ ٹیم نے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) لنگیٹ کی مجموعی نگرانی میں ایک مربوط آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کی قیادت رینج آفیسر ماور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف پی ایف نے ذاتی طور پر کی۔ آپریشن کے دوران، ٹیم نے ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK09-3288 کو پکڑا جس میں غیر قانونی سبز دیودار گول لکڑی لدی ہوئی تھی۔ گاڑی کا تقریباً آدھے گھنٹے تک پیچھا کیا گیا اور آخر کار اسے رینان کے علاقے میں روک لیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو دیکھ کر ڈرائیور اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی کو کھیت میں چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم، جنگلات کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور تقریباً 65 کیوبک فٹ کی پیمائش کے سات سبز دیودار لاگز برآمد کر لیے۔ ضبط شدہ گاڑی اور ممنوعہ لکڑی کو بعد میں مزید قانونی کارروائی کے لیے لنگیٹ پہنچا دیا گیا۔ میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے ڈی ایف او لنگیٹ نے کہا کہ محکمہ لکڑی کی اسمگلنگ اور جنگلات سے متعلق جرائم کے خلاف پوری طرح چوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے عملے کی بروقت معلومات کی بنیاد پر تیز رفتار کارروائی کے نتیجے میں قلیل مدت میں ہی کامیابی سے روکا گیا اور ضبط کرلیا گیا۔ ڈی ایف او نے مزید کہا کہ علاقے میں سرگرم ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں سلپارہ یملر کے غلام رسول خان نامی لکڑی کے اسمگلر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande