مانسون کی آمد میں تاخیرسے گرمی کی شدت میں اضافہ
حیدرآباد ، 3 جون (ہ س)۔ مانسون کی آمد میں تاخیرگرمی کی شدت کے برقراررہنے کا سبب بنے گی۔ جنوب مغربی مانسون 4 جون کوکیرالا کے ساحل سے ٹکرانے کاامکان ہے اوراس کے بعد ہی جنوبی ہند کی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے
مانسون کی آمد میں تاخیرسے گرمی کی شدت میں اضافہ


حیدرآباد ، 3 جون (ہ س)۔

مانسون کی آمد میں تاخیرگرمی کی شدت کے برقراررہنے کا سبب بنے گی۔ جنوب مغربی مانسون 4 جون کوکیرالا کے ساحل سے ٹکرانے کاامکان ہے اوراس کے بعد ہی جنوبی ہند کی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جاری کی جانے والی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ مانسون کی آمد میں 4 یوم کی تاخیرریکارڈ کی جار ہی ہے عام طورپریکم جون کوجنوب مغربی مانسون کیرالا کے ساحل سے ٹکراتا ہے لیکن تاخیرکے نتیجہ میں اب مانسون 4 جون کو کیرالا کے ساحل پر پہنچنے کاامکان ظاہرکیا جارہاہے۔ بتایاجاتاہے کہ 29 مئی کو ملک کے مختلف مقامات پر ہونے والی بارش کے بعد ہی محکمہ موسمیات نے مانسون کی آمد میں تاخیر کے سلسلہ میں پیشن گوئی کرتے ہوئے اس بات کااندیشہ ظاہرکیا تھا کہ جنوب مغربی مانسون کی آمد میں تاخیر ہوگی۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے دوہفتہ قبل جاری کئے گئے اعلامیہ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا تھا کہ جنوب مغربی مانسون کی قبل ازوقت آمد متوقع ہے اور 24یا26 مئی کو جنوب مغربی مانسون کیرالا میں ساحل سے ٹکرائے گااورلکشدیپ‘ انڈومان نکوبار‘ تمل ناڈو میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ اس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیا تھا کہ 29 مئی کو مانسون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے لیکن اب جو اعلامیہ جاری کیاگیا ہے اس میں اس بات کی تو ثیق کردی گئی ہے کہ جنوب مغربی مانسون کی آمد میں تاخیر ہوگی اور 4 جون سے کیرالا ‘ تمل ناڈو اور لکشدیپ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande