
نئی دہلی، 3 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں فلیٹ سطح پر کاروبار ہو رہا ہے۔ ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہونے کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ₹1,56,210 روپے سے ₹لے کر 1,58,170 فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ 22 کیرٹ سونا بھی آج منگل کی قیمت پرہی ٹریڈ کر رہا ہے یعنی 1,43,190 روپے سے ₹ 1,44,990 روپے فی 10 گرام تک فروخت ہو رہاہے ۔چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہونے کی وجہ سے یہ چمکدار دھات دہلی کے صرافہ بازار میں ₹ 2,79,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,56,360 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,43,340 روپے فی 10 گرام ہے۔ ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 156210 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 143190 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 156260 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 143240 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا 158170 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 144990 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 156210 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 143190 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں، 24 کیرٹ سونا 156260 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 143240 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 156360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 143340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونا 156260 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 143240 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا156360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 143340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا156210 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے ۔ اسی طرح ،ان تین شہروں کے صرافہ بازاروں میں22 کیرٹ سونا 143190 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد