1601 کروڑ روپے میں حاصل کی گئی ایئر انڈیا کی تاریخی عمارت سرکاری دفاتر کے لیے استعمال ہوگی
طویل مدتی پائیداری اور جدید سہولیات کے ساتھ مثالی سرکاری کمپلیکس تیار کیا جائے گاممبئی ، 03 جون (ہ س)۔ ممبئی کے نریمن پوائنٹ میں واقع تاریخی ’’ایئر انڈیا‘‘ عمارت کو مہاراشٹر حکومت کے حوالے کیے جانے کے بعد ریاستی وزیر برائے تعمیراتِ عامہ شیویندر
ADMINISTRATION-MAHA-AIR-INDIA-


طویل مدتی پائیداری اور جدید سہولیات کے ساتھ مثالی سرکاری کمپلیکس تیار کیا جائے گاممبئی ، 03 جون (ہ س)۔ ممبئی کے نریمن پوائنٹ میں واقع تاریخی ’’ایئر انڈیا‘‘ عمارت کو مہاراشٹر حکومت کے حوالے کیے جانے کے بعد ریاستی وزیر برائے تعمیراتِ عامہ شیویندر سنگھ راجے بھوسلے نے بدھ کے روز عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو مختلف ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وزیر بھوسلے نے ہدایت دی کہ سرکاری دفاتر کی منتقلی سے قبل عمارت کا مکمل اسٹرکچرل آڈٹ اور تکنیکی معائنہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ہی اندرونی آرائش اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے اور طویل مدتی پائیداری کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کام انجام دیے جائیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے برقی نظام، فٹنگز اور دیگر تکنیکی سہولیات کے لیے اعلیٰ معیار کے ساز و سامان کے استعمال پر بھی زور دیا۔ وزیر موصوف نے عمارت کے مرکزی داخلی حصے کو مہاراشٹر کے وقار کے شایانِ شان خوبصورت اور دلکش انداز میں تیار کرنے کی ہدایت دی۔ اس مقصد کے لیے ملک کے معروف ماہرینِ تعمیرات اور ممتاز اداروں سے رہنمائی حاصل کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں سے وزارتی کاموں کے سلسلے میں ممبئی آنے والے شہریوں کی حفاظت، سہولت اور بہتر انتظامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ اسی لیے تمام کام مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جانے چاہئیں۔اس اہم مقام پر واقع عمارت کی خریداری کے لیے ریاستی کابینہ نے 8 ستمبر 2023 کو منظوری دی تھی۔ بعد ازاں مختلف انتظامی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ریاستی حکومت نے ’’ ایئر انڈیا ایسیٹ ہولڈنگ کارپوریشن (اے آئی اے ایچ ایل) سے یہ عمارت 1601 کروڑ روپے میں حاصل کی۔ محکمہ تعمیراتِ عامہ کی جانب سے مطلوبہ رقم ادا کیے جانے کے بعد 2 جون 2026 کو عمارت باضابطہ طور پر مہاراشٹر حکومت کے قبضے میں آ گئی۔شیویندر سنگھ راجے بھوسلے نے متعلقہ افسران کو مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کے لیے درکار انتظامی منظوری فوری طور پر جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ان کے مطابق اس تاریخی عمارت کے دستیاب ہونے سے ریاستی حکومت کے مختلف دفاتر کے لیے کشادہ، جدید اور مکمل سہولیات سے آراستہ جگہ فراہم ہوگی، جس سے انتظامی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔معائنے کے دوران محکمہ تعمیراتِ عامہ کے سیکریٹری (روڈس) آباصاحب ناگرگوجے، چیف انجینئر پرگیا والکے اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے وزیر کو عمارت کی موجودہ صورتحال، ضروری مرمتی کاموں اور مجوزہ تزئین و آرائش کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر شیویندر سنگھ راجے بھوسلے نے کہا کہ ’’ایئر انڈیا عمارت کا ریاستی حکومت کے حوالے ہونا مہاراشٹر کے انتظامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے۔ معیاری مرمت، طویل مدتی پائیداری اور شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس عمارت کو ایک مثالی سرکاری کمپلیکس کے طور پر ترقی دی جائے گی۔‘‘ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande