
نئی دہلی، 3 جون (ہ س)۔ دہلی کے جگت پور گاوں میں او-زون کے بارے میں انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگل کی دیر رات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کی رہائش گاہ پر اے اے پی ایم ایل اے اور ان کے حامیوں کے پہنچنے پر ہنگامہ ہوگیا ،لیکن پولیس نے بروقت انہیں وہاں سے ہٹا دیا۔
آج یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی منوج تیواری نے کہا کہ براڑی کے ایم ایل اے سنجیو جھا اور جھڑودا کے کونسلر گگن چودھری سرکاری زمین پر اپنی ہی تجاوزات کو بچانے کے لیے عوام کو گمراہ کرنے اور اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے سنجیو جھا اور کونسلر گگن چودھری ان کے گھر گئے تھے۔ رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے اپنی غیر قانونی طور پر قبضے کی زمین کو بچانے کی سازش کی اور گاو¿ں والوں کو گمراہ کر کے حکومت کو بدنام کر رہے ہیں۔
ایم پی منوج تیواری نے واضح طور پر کہا کہ او-زون قوانین کے تحت ان علاقوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے جو پہلے ہی پشتے کے پیچھے ہیں اور یمنا کی طرف نہیں، جہاں پچھلے 25 سے 30 سالوں سے پشتوں کا سیلابی پانی نہیں پہنچا ہے۔
آپ کے ایم ایل اے سنجیو جھا نے آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی منوج تیواری کی یقین دہانی کے باوجود کہ کوئی انہدامی کارروائی نہیں ہوگی ،کل جگت پور گاوں میں او-زون کے نام پر انہدامی کارروائی ہوئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منگل کو جب وہ معزز گاوں کے کونسلروں اور گاو¿ں والوں کے ساتھ رکن پارلیمنٹ کے پاس گئے تو کوئی جواب ملنے کے بجائے انہیں اور آپ کونسلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
سنجیو جھا نے ایک اور ویڈیو جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایم پی نے پولیس بھیجی ہے تاکہ اسے آج صبح سویرے ان کے گھر سے دوبارہ گرفتار کیا جائے۔ دہلی پولیس اسے گرفتار کرنے کے بعد براڑی تھانے لے جا رہی ہے۔ اس کی ایک تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی