
۔کپتان اسٹیفن یوسٹاکیو نے اسٹاپیج ٹائم میں گول کرکے ٹیم کو جیت دلائی
انگل ووڈ، 29 جون (ہ س)۔ شریک میزبان کینیڈا نے اتوار کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 0-1 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ۔ کپتان اسٹیفن یوسٹاکیو نے دوسرے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں شاندار طویل فاصلے سے گول کر کے اپنی ٹیم کو پہلی بار ورلڈ کپ کے آخری 16 میں پہنچا دیا۔
میچ پورے وقت بے حد سخت اور سنسنی خیز رہا۔ دونوں ٹیموں کے پاس کئی مواقع تھے لیکن کوئی بھی گول نہ کرسکا۔ میچ اضافی وقت کی طرف بڑھتا ہوا نظر آیا، جب اسٹاپیج ٹائم میں یوسٹاکیو نے پنالٹی ایریا کے باہر سے ایک طاقتور شاٹ لگا کر گیند کو گول کیپر رون وین ولیمس کے ہاتھوں سے دور نیٹ میں پہنچا دیا۔
ایک گول سے بچھڑنے کے بعد جنوبی افریقہ نے آخری منٹوں میں برابری کی پوری کوشش کی لیکن کینیڈا کے دفاع نے تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا اور ٹیم نے 0-1 سے تاریخی جیت درج کی۔کینیڈا کے ہیڈ کوچ جیسی مارش نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے گزشتہ دو سال کی محنت اور حکمت عملی کو بروئے کار لایا جس کا نتیجہ یہ تاریخی کامیابی ہے۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے کینیڈا کے پاس برتری حاصل کرنے کا بہترین موقع تھا لیکن موئس بومبیٹو کا ہیڈر گول لائن سے صاف کر دیا گیا جبکہ تاجون بکانن کی کوشش کو گول کیپر ولیمس نے بچا لیا۔ اس کے بعد رچی لاریا کی پنالٹی کی اپیل کو وی اے آر سے جائزہ لینے کے بعد مسترد کر دیا گیا۔
کینیڈا نے دوسرے ہاف میں حملے جاری رکھے۔ ٹانی اولووسی اور جوناتھن ڈیوڈ گول کرنے کے قریب پہنچے لیکن جنوبی افریقہ کے دفاعی کھلاڑیوں نے کچھ شاندار بچاو¿ کیا۔ بالآخر اسٹاپیج ٹائم میں یوسٹاکیو کے جیتنے والے گول نے میچ پر مہر ثبت کر دی۔
کوارٹر فائنل میں جگہ کے لیے اب کینیڈا کا مقابلہ 4 جولائی کو ہیوسٹن میں نیدرلینڈ یا مراکش سے ہوگا۔
مختصر اسکور: کینیڈا 1 (اسٹیفن یوسٹاکیو) نے جنوبی افریقہ کو صفر سے شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد