
انٹیگا، 29 جون (ہ س)۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 217 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ اتوار کو میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کے تیز گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو دوسری اننگز میں صرف 101 رن پر ڈھیر کردیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 308 رن بنائے تھے۔ کپتان دھننجے ڈی سلوا نے 120 رن کی شاندار سنچری اسکور کی جبکہ دنیش چانڈیمل نے 54 اور نووانڈی فرنینڈو نے 84 رن بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں، ویسٹ انڈیز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 626/9 پر ڈکلیئرکی۔ وکٹ کیپر بلے باز عامر جنگو نے 233 رن بنائے جو ان کی پہلی ڈبل سنچری ہے جبکہ کپتان روسٹن چیز نے 194 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔دونوں بلے بازوں کی شاندار اننگز کی بدولت میزبان ٹیم نے 318 رن کی برتری حاصل کی۔
سری لنکا نے چوتھے دن 15/1 سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن شروعات خراب رہی۔ کیمار روچ نے دن کے پہلے اوور میں نشان مدوشکا کو ایل بی ڈبلیو کیا تھا، جب کہ تین گیندوں بعد جےڈن سیلز نے نائٹ واچ مین کاسون راجیتھا کو سلپ میں کیچکروا کر پویلین بھیج دیا۔
کمندو مینڈس اور دنیش چانڈیمل نے اننگز کو بحال کرنے کی کوشش کی لیکن کمندو مینڈس کو شمر جوزف نے بولڈ کر دیا۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے کپتان دھننجے ڈی سلوا بھی ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوئے۔ سری لنکا جلد ہی اپنی آدھی ٹیم گنوا دی ۔
کیمار روچ نے کوسل مینڈس کو بھی بولڈ کر کے سری لنکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ بارش نے کچھ دیر کے لیے کھیل روک دیا، لیکن ایک بار پھر کھیل شروع ہوا، ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے دباؤ برقرار رکھا۔
لنچ کے بعد روچ نے لگاتار گیندوں پر دنیش چانڈیمل اور میلان رتنائیکے کی وکٹیں لے کر میچ پر مہر ثبت کر دی۔ اس کے بعد انہوں نے اسیتھا فرنینڈو کو آؤٹ کر کے 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر لیں، یہ سنگ میل تک پہنچنے والے ویسٹ انڈیز کے صرف پانچویں گیندباز بن گئے۔
جیڈن سیلز نے آخری وکٹ لے کر سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا اور کپتان روسٹن چیز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو پہلی ٹیسٹ جیت دلائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
مختصر اسکور: سری لنکا: 308 اور 101 (دنیش چانڈیمل 43؛ کیمار روچ 4/51)
ویسٹ انڈیز: 626/9 ڈکلیئر (عامر جنگو 233، روسٹن چیس 194)
نتیجہ: ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو اننگز اور 217 رن سے ہرا دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد