بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چمپئن شپ: بھارت کو کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست، ٹیم مقابلے سے باہر
یاتسو شیرو (جاپان)، 29 جون (ہ س)۔ بیڈمنٹن ایشیا جونیئر مکسڈ ٹیم چمپئن شپ میں ہندوستان کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ پیر کو کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ہانگ کانگ نے بھارت کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ہندوستان نے مضبو
بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چمپئن شپ: بھارت کو کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست، ٹیم مقابلے سے باہر


یاتسو شیرو (جاپان)، 29 جون (ہ س)۔

بیڈمنٹن ایشیا جونیئر مکسڈ ٹیم چمپئن شپ میں ہندوستان کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ پیر کو کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ہانگ کانگ نے بھارت کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ہندوستان نے مضبوط شروعات کی۔ پہلے سیٹ میں دیو روپاریلیا اور تنوی پاتری کی زبردست کارکردگی نے ہندوستانی ٹیم کو پہلے دو گیمز کے بعد 22-12 کی برتری حاصل کرنے میں مدد کی۔ ڈبلز کے کھلاڑیوں نے پھر اپنی رفتار برقرار رکھی اور ہندوستان نے پہلا سیٹ 55-44 سے جیت لیا۔

ہانگ کانگ نے دوسرے سیٹ میں شاندار واپسی کی۔کین یی ہے یی نے دیو روپاریلیا کو 11-8 سے شکست دی، جبکہ آئی پی سم یاو نے برتری کو 22-16 تک بڑھا دیا۔ ہندوستانی ڈبلز جوڑی اس فرق کو ختم نہ کرسکی اور ہانگ کانگ نے دوسرا سیٹ جیت کر میچ کو آخری سیٹ تک پہنچا دیا۔

فیصلہ کن سیٹ میں روپاریلیا نے ایک بار پھر چین کو 11-9 سے شکست دے کر ہندوستان کو برتری دلائی لیکن آئی پی نے اسکور کو 22-21 تک پہنچا دیا۔ بوورن جیسن اور ڈیانکا والڈیا کی مکسڈ ڈبل جوڑی نے پھر چیونگ سائی شنگ اور ونگ چی چو کے خلاف 11-11 سے مقابلہ ختم کر کے بھارت کو 33-32 کی معمولی سبقت دلائی ۔

تاہم اس کے بعد تنوی ریڈی آندلوری اور برونی پارشوال کی جوڑی پھر چو اور یی کیو یو سے 5-11 سے ہار گئی۔ ہندوستانی ٹیم اس کے بعد واپسی کرنے میں ناکام رہی اور ہانگ کانگ نے فیصلہ کن سیٹ 55-43 سے جیت کر ہندوستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ کا 26 واں ایڈیشن دو مرحلوں میں منعقد ہو رہا ہے۔ مکسڈ ٹیم مقابلے 26 سے 30 جون تک جبکہ انفرادی مقابلے یکم سے 5 جولائی تک ہوں گے۔

اس بار ٹیم مقابلہ ریلے فارمیٹ میں کھیلا گیا جس میں 110 پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ہندوستانی کھلاڑی اب انفرادی مقابلے پر توجہ مرکوز کریں گے جہاں تنوی پتری اور ابھینو گرگ سمیت 19 رکنی ہندوستانی ٹیم تمغہ جیتنے کے ارادے سے چیلنج کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande