وزیر اعظم مودی نے سیشلز کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی
وکٹوریہ (سیشلز)، 29 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سیشلز کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پردارالحکومت وکٹوریہ میں منعقدہ قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان تقریبات میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے سیش
Modi-Seychelles-ND-Celebration


Modi-Seychelles-ND-Celebration


وکٹوریہ (سیشلز)، 29 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سیشلز کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پردارالحکومت وکٹوریہ میں منعقدہ قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان تقریبات میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے سیشلز کے لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم مودی نے آج صبح ایکس پر لکھا، ”سیشلز کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ تقریبات سیشلز کی آزادی کی گولڈن جوبلی کا جشن ہے۔ یہ موقع گزشتہ پچاس برسوں میں سیشلز کے لوگوں کے شاندار سفر کو ایک مناسب خراج تحسین تھا۔“ انہوں نے کہا، ”ہندوستان کوسیشلزکے ترقیاتی سفر میں ایک قابل اعتماد دوست اور شراکت دار کے طور پر اس کے ساتھ کھڑا ہونے پر فخر ہے۔ ہماری شراکت داری مشترکہ اقدار اور لوگوں کے درمیان باہمی روابط کے مضبوط ہونے کے ساتھ مزید گہری ہوتی جا رہی ہے ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہماری دوستی آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگی۔“

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر کہا، ”وزیر اعظم نریندر مودی نے سیشلز کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے قومی دن کے جشن میں بطور مہمان اعزازی شرکت کی اور اس طرح کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے“۔

انہوں نے کہا، ”اس دوران ایک پریڈ میں ہندوستانی بحریہ اور فوج کی ٹیموں پر مشتمل ایک ہندوستانی مارچنگ دستے نے حصہ لیا۔ ہندوستانی بحریہ کا ایک بینڈ بھی ہندوستانی مارچنگ یونٹ کا حصہ تھا۔ یہ ہندوستان اور سیشلز کے درمیان قریبی اور خصوصی شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک خصوصی اقدام کے طور پر، آئی این ایس ترکش اور آئی این ایس اکشک کو پورٹ وکٹوریہ میںلنگر انداز کیا گیا ۔ یہ سیشلز کے ساتھ ہندوستان کی طویل دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے اس تاریخی موقع پر سیشلز کے لوگوں کو ہندوستان کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande