
ریاض،29جون(ہ س)۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر عمانویل میکروں ٹیلی فون پر بات کی۔گفتگو کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی حالاتِ حاضرہ کا جائزہ لیا گیا، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ مفاہمت کی یادداشت کی تازہ ترین پیش رفت اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے جامع حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سلسلے میں دونوں رہنماوں نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت پر زور دیا۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan