ویبھو سوریہ ونشی آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میں اپنا ڈیبیو کر سکتے ہیں، شکست کے بعد ہندوستان کی پلیئنگ الیون میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ
بیلفاسٹ،28 جون(ہ س )۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میں 34 رنز کی شکست کے بعد، ہندوستانی ٹیم اب دوسرا اور آخری میچ جیتنے کے لیے شدید دباو¿ میں ہے۔ 28 جون کو بیلفاسٹ میں کھیلا جانے والا یہ میچ ہندوستان کے لیے کرو یا مرو کی صورت حال سمجھا جا رہا ہے۔
ویبھو سوریہ ونشی آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میں اپنا ڈیبیو کر سکتے ہیں، شکست کے بعد ہندوستان کی پلیئنگ الیون میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ


بیلفاسٹ،28 جون(ہ س )۔

آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میں 34 رنز کی شکست کے بعد، ہندوستانی ٹیم اب دوسرا اور آخری میچ جیتنے کے لیے شدید دباو¿ میں ہے۔ 28 جون کو بیلفاسٹ میں کھیلا جانے والا یہ میچ ہندوستان کے لیے کرو یا مرو کی صورت حال سمجھا جا رہا ہے۔ اگر ٹیم انڈیا یہ میچ بھی ہار جاتی ہے تو اسے پہلی بار آئرلینڈ کے خلاف T20I سیریز ہارنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایسے میں کپتان شریس ایئر اور ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون میں بڑی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ زیر بحث موضوع 15 سالہ ویبھو سوریہ ونشی کا ممکنہ ڈیبیو ہے، جس نے حال ہی میں اپنی جارحانہ بلے بازی سے کافی توجہ حاصل کی ہے۔

پہلے ٹی 20 میں، ہندوستانی ٹاپ آرڈر — سنجو سیمسن، ایشان کشن، تلک ورما، اور شریس ائر — اثر ڈالنے میں ناکام رہے۔ ایسے میں ان کھلاڑیوں سے دوسرے میچ میں بہتر کارکردگی کی امید کی جائے گی۔ تاہم، یہ سوال باقی ہے کہ کیا ٹیم مینجمنٹ فیصلہ کن میچ میں ویبھو سوریہ ونشی کو موقع دے گی۔

مانا جا رہا ہے کہ اگر ویبھو کو موقع ملتا ہے تو ٹیم کمبی نیشن میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، جس میں واشنگٹن سندر کو باہر رکھا جا سکتا ہے۔ پہلے میچ میں سندر نے صرف ایک اوور پھینکا جس میں 19 رنز دیے گئے جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے وہ 12 گیندوں پر صرف 9 رنز ہی بنا سکے۔

اگر ویبھو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ ابھیشیک شرما کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ اس کے بعد سنجو سیمسن تیسرے نمبر پر، ایشان کشن نمبر چوتھے، کپتان شریس ائیر نمبر پانچ، تلک ورما نمبر چھ، شیوم دوبے نمبر سات، اور اکشر پٹیل نمبر آٹھ پر بیٹنگ کر سکتے ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں بھی تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تیز گیند باز پرسدھ کرشنا پہلے میچ میں مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے چار اوورز میں 57 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہیں لی۔ حال ہی میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان تیز گیند باز پرنس یادیو ان کی جگہ ہو سکتے ہیں۔

ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون درج ذیل ہو سکتی ہے: ابھیشیک شرما، ویبھو سوریہ ونشی، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن، شریس ائیر (کپتان)، تلک ورما، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، اور پرنس یادو

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande