
نئی دہلی، 28 جون (ہ س)۔
دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی ان کی سٹار کھلاڑیوں سوفی ڈیوائن، سوزی بیٹس اور لیتاہوہو کا بین الاقوامی کریئر بھی ختم ہو گیا۔ کھلاڑیوں نے ان تینوں کو گارڈ آف آنر کے ساتھ الوداع کیا۔
تینوں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ جون-جولائی 2026 میں خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔
میچ کے بعد نیوزی لینڈ کی کپتان امیلیا کیر نے تینوں لیجنڈز کی رخصتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹس، ڈیوائن اور تاہوہو کی رخصتی کے بارے میں بات کری تو شاید یہ انتہائی رنج کی بات ہے ۔ تین لیجنڈز ہمارے ماحول اور خواتین کرکٹ کو چھوڑ کر جا رہی ہیں، انہیں اس ٹیم میں ان کی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کیر نے کہا، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ جب میں ایک نوجوان کھلاڑی کے طور پر نیوزی لینڈ کی خواتین کی ٹیم میں شامل ہوئی تو یہ تینوں کھلاڑی وہاں موجود تھیں۔ انہوں نے میری رہنمائی کی اور مجھے ٹیم میں خوش آمدید کہا۔ اس سفر کے دوران مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنا نصیب ہوا۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ مجھے ان تینوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں اتنا وقت گزارنے کا موقع ملا۔
نیوزی لینڈ کی 36 سالہ سوفی ڈیوائن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں نیوزی لینڈ کے لیے کل 317 میچز (159 ون ڈے اور 158 ٹی ٹوئنٹی) کھیلے۔ اس دوران انہوں نے ون ڈے میں 4279 اور ٹی ٹوئنٹی میں 3817 رنز بنائے۔ انہوںنے دونوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 241 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
کیوی ٹیم کی اہم فاسٹ باو¿لر لیتاہوہو نے 207 میچز (103 ون ڈے اور 104 ٹی ٹوئنٹی) میں ٹیم کی نمائندگی کی اور 225 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران سوزی بیٹس نے نیوزی لینڈ کے لیے 184 ون ڈے اور 186 ٹی ٹوئنٹی کھیلے، ون ڈے میں 5982 اور ٹی ٹوئنٹی میں 4758 رنز بنائے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 28ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کیننگٹن اوول میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 163 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ نے 17.2 اوورز میں 1 وکٹ پر 164 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ