
نئی دہلی، 28 جون (ہ س)۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 28ویں میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان امیلیا کیر نے اعتراف کیا کہ ٹورنامنٹ ٹیم کے لیے مایوس کن رہا۔
لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں شکست سے نیوزی لینڈ کی گروپ مرحلے میں مہم ختم ہوگئی جب کہ میزبان انگلینڈ نے مسلسل پانچویں جیت درج کرکے سیمی فائنل میں جگہ بناکر گروپ بی میں سرفہرست ہے۔آئرلینڈ سے شکست کے باوجود ویسٹ انڈیز بھی فائنل فور کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ شکست کے بعد، نیوزی لینڈ کی کپتان نے کہا، 'آئرلینڈ نے ہمیں سیمی فائنل تک پہنچنے کا موقع دیا، اور ہمیں آج اپنا بہترین پیش کرنا تھا، بیٹنگ کے دوران ایسے لمحات آئے جب ہمیں لگا کہ ہم بڑا اسکور کر سکتے ہیں، لیکن ہم نے کچھ وکٹیں گنوائیں، پھر بھی، ہم نے 160 سے زیادہ رنز بنائے، اس لیے اچھی باو¿لنگ سے ہمارے پاس میچ جیتنے کا موقع تھا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر ہم نے کچھ اور رنز جوڑے ہوتے اور اپنی بولنگ میں تھوڑا اور ڈسپلن دکھایا ہوتا تو میچ بہت سنسنی خیز ہو سکتا تھا ۔
ٹورنامنٹ پر بات کرتے ہوئے کیر نے کہا کہ ہم سب تسلیم کرتے ہیں کہ یہ مہم ہمارے لیے مایوس کن رہی ہے۔ ہمارا ہدف سیمی فائنل تک پہنچنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا، ہماری ٹیم میں اب بھی بہتری کی بہت گنجائش ہے۔ اگر ہم بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ میں صرف پانچ فیصد بھی بہتری لائیں تو ہم بہت خطرناک ٹیم بن سکتے ہیں۔ ہمارے پاس بہت سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔
میچ کی بات کریں تو نیوزی لینڈ نے ہفتہ کی رات ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ ٹیم نے محتاط آغاز کرتے ہوئے پہلے چھ اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 44 رنز بنائے۔ تاہم، انہوں نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گنوا کر مجموعی اسکور 70 تک پہنچا دیا۔ کپتان امیلیا کیر نے 42 رنز کی مفید اننگز کھیلی، جب کہ ازابیلا گیج نے 28 رنز بنائے۔
اس کے بعد سوفی ڈیوائن نے 14 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور بروک ہالیڈے نے 20 رنز بنائے۔آخر میں میڈی گرین 17 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہیں جب کہ سوزی بیٹس نے 19 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈینیئل گبسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ لارین بیل اور فریا کیمپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
164 کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے شروع سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی۔ ایمی جونز 17 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئیں، لیکن پھر ڈینی وائٹ ہوج اور صوفیہ ڈنکلے نے شاندار شراکت قائم کی، جس نے نیوزی لینڈ کی واپسی کی کسی بھی امید کو ختم کر دیا۔ دونوں بلے بازوں، ڈینی (89 ناٹ آو¿ٹ) اور ڈنکلے (49 ناٹ آو¿ٹ) نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ