ایکناتھ شندے رام، فڑنویس لکشمن، رکن پارلیمنٹ جیوتی واگھمارے کے بیان سے نیا سیاسی تنازع
ممبئی، 28 جون (ہ س) شیو سینا کے شندے گروپ کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیوتی واگھمارے کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے متعلق بیان کے بعد مہایوتی اتحاد میں نئی سیاسی بحث چھڑ گئی ہے۔ انہوں نے ایکناتھ شندے کا تقابل بھگوان
ایکناتھ شندے رام، فڑنویس لکشمن، رکن پارلیمنٹ جیوتی واگھمارے کے بیان سے نیا سیاسی تنازع


ممبئی، 28 جون (ہ س) شیو سینا کے شندے گروپ کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیوتی واگھمارے کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے متعلق بیان کے بعد مہایوتی اتحاد میں نئی سیاسی بحث چھڑ گئی ہے۔ انہوں نے ایکناتھ شندے کا تقابل بھگوان رام سے اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کا تقابل لکشمن سے کیا، جبکہ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو راون اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو کیکئی سے تشبیہ دی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر میں شیو سینا شندے گروپ بڑا بھائی ہے۔

حال ہی میں شیو سینا یو بی ٹی کے چھ ارکان پارلیمنٹ کے شندے گروپ میں شامل ہونے کے معاملے پر ریاست کی سیاست میں گرما گرمی دیکھی جا رہی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بحث بھی شروع ہوگئی ہے کہ مہایوتی اتحاد میں سب سے بڑی جماعت کون سی ہے۔

اسی پس منظر میں جیوتی واگھمارے نے پارٹی کے ارکان کی بڑھتی ہوئی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیو سینا ریاستی سیاست میں بڑا بھائی بن چکی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا کے درمیان موجود اختلافات ایک بار پھر سامنے آنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

جیوتی واگھمارے نے اس موقع پر اپوزیشن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے شیو سینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو راون جبکہ رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو کیکئی سے تشبیہ دی۔ ان کے اس بیان نے ریاست کے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande