نورپور میں ایچ آر ٹی سی بس میں سفر کرنے والی خاتون سے 1.6 کلو گرام چرس برآمد، سی آئی اے نے کیاگرفتار
دھرم شالہ، 28 جون (ہ س)۔ نورپور پولیس ضلع کے تحت سی آئی اے ٹیم نے منشیات کے استعمال کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سی آئی اے ٹیم نے بوڈ چوک، جسور کے قریب ایچ آر ٹی سی بس میں سوار ایک نوجوان خاتون سے 1 کلو گرام اور 6 گرام چرس برآمد کر لی۔ خفیہ
علما


دھرم شالہ، 28 جون (ہ س)۔ نورپور پولیس ضلع کے تحت سی آئی اے ٹیم نے منشیات کے استعمال کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سی آئی اے ٹیم نے بوڈ چوک، جسور کے قریب ایچ آر ٹی سی بس میں سوار ایک نوجوان خاتون سے 1 کلو گرام اور 6 گرام چرس برآمد کر لی۔ خفیہ اطلاع پر ٹیم نے یہ کارروائی کی۔

سی آئی اے، نورپور کی ایک ٹیم کو گنوہ، جسور اور نور پور کے علاقوں میں جرائم پر قابو پانے، گشت کرنے اور منشیات کی جانچ کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ اس دوران ، پولیس ٹیم کو اطلاع ملی کہ پالم پور کی ایک نوجوان خاتون ایچ آر ٹی سی بس میں بڑی مقدار میں چرس لے کر جارہی ہے۔

ایچ آر ٹی سی کی بس کو چوکی پر روک دیا گیا۔ تلاشی لینے پر کماری گن گن (19 سال) بیٹی ششی کمار، گاو¿ں کھلڈو، ڈاکخانہ بندرابن، تحصیل پالم پور، ضلع کانگڑا کے بیگ سے ایک کلو چھ گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر ہی تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چرس قبضے میں لے کر نمونے سیل کر دیئے۔ اس سلسلے میں ملزم خاتون کے خلاف نورپور پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 20 اور 29 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نور پور، علما افروز نے بتایا کہ ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ منشیات کی کھیپ کہاں سے آئی اور کس کے لیے تھی۔ پولیس منشیات کے اس نیٹ ورک کے پیچھے اور آگے کے تعلق کی تحقیقات کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande