یو ایس اوپن بیڈمنٹن: دیویکا،شری کانت، اور ر ونق سیمی فائنل میں
نئی دہلی، 27 جون (ہ س)۔ ہندوستان کی دیویکا سہاگ، کدامبی شری کانت، اور نوجوان شٹلر رونق چوہان نے 2026 یو ایس اوپن بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران تنوی شرما اور رکشیتا سری کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم
یو ایس اوپن بیڈمنٹن: دیویکا،شری کانت، اور ر ونق سیمی فائنل میں


نئی دہلی، 27 جون (ہ س)۔

ہندوستان کی دیویکا سہاگ، کدامبی شری کانت، اور نوجوان شٹلر رونق چوہان نے 2026 یو ایس اوپن بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران تنوی شرما اور رکشیتا سری کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا۔

تھائی لینڈ کی ماسٹرز چیمپئن دیویکا سہاگ نے خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں جاپان کی تیسری سیڈ ریکو گنجی کو 22-20، 21-21 سے شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا۔ اب سیمی فائنل میں ان کا سامنا ڈین مارک کی دوسری سیڈ یافتہ لائن کرسٹو فرسن سے ہوگا

مردوں کے سنگلز میں، فارم میں چل رہے رونق چوہان نے اسرائیل کی میشا زلبرمین کو 23-21، 21-11 سے ہرا کر اپنے کیریئر کے پہلے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 300 سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اب ان کا مقابلہ چینی تائپے کی آٹھویں سیڈ سو لی یانگ سے ہوگا۔

سابق عالمی نمبر ایک کدامبی شری کانت نے بھی اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے چائنیز تائی پے کے لیاو ڑو فو کو 21-9، 12-21، 21-8 سے شکست دے کر آخری چار تک رسائی حاصل کی۔ شری کانت اب فائنل میں پہنچنے کے لیے جاپان کے چوتھے نمبر کے یودائی اوکیموٹو کا مقابلہ کریں گے۔

خواتین کے سنگلز میں ہندوستان کی تنوی شرما کو ڈنمارک کی لائن کرسٹوفرسن سے 21-16، 11-21، 21-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثنا، رکشیتا سری کو کینیڈا کی ریچل چان نے 15-21، 21-16، 21-12 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande