امرناتھ یاترا کے دوران سنگل یوز پلاسٹک اور پالیتھین پر پابندی عائد
امرناتھ یاترا کے دوران سنگل یوز پلاسٹک اور پالیتھین پر پابندی عائد جموں، 27 جون (ہ س)۔ شری امرناتھ یاترا کو صاف ستھرا اور ماحول دوست بنانے کے لیے شرائن بورڈ نے اہم اقدامات کیے ہیں۔ یاترا کے دوران بالتل اور پہلگام بیس کیمپوں سے مقدس غار تک پولی تھی
Amarnath


امرناتھ یاترا کے دوران سنگل یوز پلاسٹک اور پالیتھین پر پابندی عائد

جموں، 27 جون (ہ س)۔ شری امرناتھ یاترا کو صاف ستھرا اور ماحول دوست بنانے کے لیے شرائن بورڈ نے اہم اقدامات کیے ہیں۔ یاترا کے دوران بالتل اور پہلگام بیس کیمپوں سے مقدس غار تک پولی تھین بیگز، تھرموکول اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ حکام کے مطابق اگر کوئی یاتری پولی تھین بیگ کے ساتھ بیس کیمپ پہنچتا ہے تو اسے آگے لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے یاتریوں کو مفت کپڑے کے تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے دونوں بیس کیمپوں پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ کپڑے کے تھیلے دستیاب رکھے گئے ہیں۔

شرائن بورڈ نے لنگر تنظیموں اور یاترا روٹ پر قائم دکانداروں کو صرف اسٹیل کی پلیٹیں اور گلاس استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ پلاسٹک کے گلاس استعمال کرنے والوں کے خلاف جرمانے کی بھی دفعات رکھی گئی ہیں۔ یاترا کے دوران صفائی اور کچرے کے مؤثر انتظام کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرائن بورڈ نے کچرے کے انتظام کی ذمہ داری اندور کی غیر سرکاری تنظیم سواہا ریسورس مینجمنٹ کو سونپی ہے، جبکہ دیہی صفائی محکمہ اس عمل کی نگرانی کرے گا۔

یاترا روٹ پر صفائی برقرار رکھنے کے لیے چار ہزار صفائی کارکن اور 623 اہلکار کچرے کے انتظام پر تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یاتریوں کی سہولت کے لیے تقریباً پانچ ہزار بیت الخلا اور غسل خانے بھی قائم کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ سال یاترا کے دوران تقریباً 450 ٹن کچرا جمع ہوا تھا، جبکہ اس سال صفائی کے بہتر انتظامات کے ذریعے کچرے میں 15 فیصد کمی لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande