
وزیر اعظم مودی کا سیشلز کا سہ روزہ دورہ، قومی دن کی گولڈن جوبلی تقاریب میں شرکت کریں گے
نئی دہلی، 27 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا سیشلز کا سہ روزہ سرکاری دورہ ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ دورہ ہندوستان اور سیشلز کے درمیان مضبوط دوستی، سمندری تعاون اور باہمی شراکت داری کو نئی مضبوطی دینے کی سمت میں ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیر اعظم مودی کا دورۂ سیشلز صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ سیشلز اپنے قومی دن کی گولڈن جوبلی (50 ویں سالگرہ) کی تقاریب منا رہا ہے، جس میں وہ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی اس سے پہلے سال 2015 میں سیشلز گئے تھے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم مودی سیشلز کے صدر ہرمینی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ دونوں رہنما ہندوستان-سیشلز کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیں گے اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی سیشلز کی نیشنل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے اور وہاں رہنے والے ہندوستانی نژاد برادری کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن