اگلے چھ دنوں کے دوران مشرقی ہندوستان کے گنگا کے میدانی علاقوں میں شدید بارش متوقع
نئی دہلی، 27 جون (ہ س)۔ مشرقی ہندوستان کے گنگا کے میدانی علاقوں بشمول مغربی بنگال، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور بہار کے الگ الگ علاقوں میں 28 جون سے 3 جولائی تک پھر سے موسلادھار بارش دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش
IMD-RAIN-EAST-INDIA-


نئی دہلی، 27 جون (ہ س)۔ مشرقی ہندوستان کے گنگا کے میدانی علاقوں بشمول مغربی بنگال، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور بہار کے الگ الگ علاقوں میں 28 جون سے 3 جولائی تک پھر سے موسلادھار بارش دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ دہلی-این سی آر میں اتوار کو گرمی سے کچھ راحت ملے گی۔ اس دن یہاں تیز ہوائیں چلنے اور دوپہر بعد ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، کل دارالحکومت میں ہوا کی رفتار 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کی توقع ہے۔ دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 39 سے 41 ڈگری سیلسیس اور 28سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح کے حالات 29 جون کو متوقع ہیں۔ 30 جون کو بھی صورتحال جوں کی توں رہے گی تاہم درجہ حرارت پہلے کے مقابلے 2 ڈگری سیلسیس کم رہنے کا امکان ہے۔

ابھی کے لیے موسم جوں کا توں ہے۔ آج کے لیے ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن مقامی لوگوں کو تیز دھوپ ، شدید گرمی اور حبس بھرے موسم کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون ریاستوں کے دیگر علاقوں میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے۔ ان میں گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، بہار اور جھارکھنڈ شامل ہیں، جہاں سازگار حالات موجود ہیں اور مانسون کے آگے بڑھنے کی امید ہے۔ شمال مشرق میں موسلا دھار بارش اگلے دو دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے، جب کہ کچھ ریاستوں میں 28 جون سے 3 جولائی تک بارش ہونے کی توقع ہے۔ دریں اثنا، کچھ ریاستوں میں موسم گرم ہے، جس میں اتر پردیش کے مختلف علاقے اور دیگر ریاستیں شامل ہیں۔ اگلے دو دنوں کے دوران یہاں شدید لو چلنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کچھ ریاستیں شدید گرمی،حبس اور لوکے حالات سے بچی رہیں گی۔ یہاں صرف تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ یہ ہوائیں اگلے چھ دنوں میں کچھ علاقوں میں طوفان میں تبدیل ہو سکتی ہیں، جس سے مقامی لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے الگ الگ مقامات پر 28 جون سے 3 جولائی تکبھاری بارش متوقع ہے۔ اروناچل پردیش میں 28 سے 29 جون، آسام اور میگھالیہ میں 29 سے 30 جون کو بھاری بارش متوقع ہے۔ 28 جون کو آسام اور میگھالیہ میں کئی مقامات پر بھاری بارش اور کچھ مقامات پر انتہائی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں 30 جون تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی توقع ہے، لیکن وہ 3 جولائی تک اس میں بتدریج 4سے 6 ڈگری سیلسیس تک گراوٹ آ سکتی ہے۔وسطی ہندوستان میں 30 جون تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی توقع ہے، لیکن 3 جولائی تک اس میں بتدریج 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک گراوٹ آ سکتی ہے ۔ مشرقی ہندوستان میں 28 جون تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی توقع ہے۔

28 جون کو بہار اور ہریانہ- چنڈی گڑھ- دہلی کے کچھ علاقوں میں لو چلنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، مشرقی اتر پردیش میں 28 سے 30 جون کے دوران اور مغربی اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں 28 سے 29 جون کے دوران شدید لو چلنے کے امکانات ہیں۔ 27 جون کو جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں گرم اور حبس بھراموسم رہنے کا امکان ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande