(اپ ڈیٹ) وینزویلا میں دو زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 164 ہو گئی، 971 زخمی
کراکاس، 25 جون (ہ س)۔ وینزویلا میں دو طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس قدرتی آفت میں 164 افراد ہلاک اور 971 زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلے کے بعد ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں
(اپ ڈیٹ) وینزویلا میں دو زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 164 ہو گئی، 971 زخمی


کراکاس، 25 جون (ہ س)۔

وینزویلا میں دو طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس قدرتی آفت میں 164 افراد ہلاک اور 971 زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلے کے بعد ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دنیا بھر سے امداد کی پیشکشیں آتی رہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے وینزویلا کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔ چین، امریکہ، ایکواڈور، قطر، میکسیکو اور ایل سلواڈور سمیت کئی ممالک نے امدادی اور بچاو¿ امداد کی ترسیل کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بدھ کی شام تقریباً 6:30 بجے (بھارتی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباً 4:00 بجے) پہلے زلزلے کی شدت 7.1 بتائی۔ صرف ایک منٹ بعد 7.5 کی شدت کا ایک سیکنڈ، زیادہ طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا۔ دونوں زلزلوں کے مرکز ساحلی شہر مورون کے قریب واقع ہوئے، جو دارالحکومت کراکاس سے تقریباً 160 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ زلزلے کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر ہونے کی وجہ سے اس کا اثر بہت خوفناک رہا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande