
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی برتری کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تھوڑی گراوٹ بھی آئی، لیکن تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا کر صورتحال کو سنبھال لیا۔
صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.69 فیصد اور نفٹی 0.62 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے انٹر گلوب ایوی ایشن، اڈانی انٹرپرائزز، ٹرینٹ لمیٹڈ، ٹیک مہندرا اور بجاج فنانس کے شیئر 4.95 فیصد سے لے کر 2.97 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، بجاج آٹو، این ٹی پی سی، او این جی سی، ٹاٹا اسٹیل اور بھارت الیکٹرانکس کے شیئر 2.74 فیصد سے لے کر 1.54 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,754 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,528 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,226 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 22 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب آٹھ شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 35 شیئر سبز نشان میں اور 15 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 399.85 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 77,391.07 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بن جانے کے سبب یہ انڈیکس گراوٹ کے ساتھ 77,280.49 پوائنٹس تک آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی صورتحال میں سدھار ہونے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 530.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,521.57 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 104.20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,125.85 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے پر یہ انڈیکس گراوٹ کے ساتھ 24,107.80 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 150.05 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 24,171.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن