
مارکیٹ میں تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کو 76 ہزار کروڑ روپے کا جھٹکا
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ آج ابتدائی تجارت میں تیزی کے بعددوسرے سیشن میں منافع وصولی کی وجہ سے گھریلو شیئربازار معمولی اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے پرجوش سرمایہ کاروں نے دن کے پہلے سیشن میں بھاری خریداری کی، جس کی وجہ سے سینسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں شاندار اضافہ ہوا۔ تاہم، دن کے دوسرے سیشن میں منافع وصولی کا آغاز ہوجانے سے دونوں اانڈیکس میں اضافہ محدود رہا۔ سینسکس اور نفٹی نے 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ دن کا اختتام کیا۔آج کی تجارت کے دوران ایف ایم سی جی، رئیلٹی، بینکنگ اور آٹوموبائل کے شعبوں میں خریداری رہی۔ دوسری طرف، آئی ٹی، میڈیا اور توانائی کے شعبے کے اسٹاک مسلسل فروخت کے دباو میں آئے۔ اسی طرح پبلک سیکٹر انٹرپرائز، آئل اینڈ گیس، میٹل، ہیلتھ کیئر، کنزیومر ڈیوریبلز اور کیپٹل گڈز انڈیکس بھی سرخ نشان میں بند ہوئے۔ وسیع تر بازار بھی آج فروخت کے دباو میں تھے، جس میں نفٹی مڈکیپ انڈیکس 0.55 فیصد نیچے بند ہوا۔ اسی طرح،ا سمال کیپ انڈیکس نے 0.47 فیصد کے نقصان کے ساتھ دن کی تجارت کا اختتام کیا۔آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوطی کے باوجود مڈ کیپ اورا سمال کیپ اسٹاک میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 75 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ آج کی تجارت کے بعد بی ایس ای میں درج کمپنیوں کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 475.16 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) رہ گیا۔ جبکہ آخری تجارتی دن یعنی بدھ کو ان کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 475.92 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح آج کی تجارت سے سرمایہ کاروں کو تقریبا 76,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔بی ایس ای پر دن کی تجارت میں 4,406 حصص فعال تھے۔ مجموعی طور پر 1,641 حصص میں اضافہ ہوا، 2,581 حصص میں کمی ہوئی، اور 184 حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آج این ایس ای پر 2,992 حصص فعال تجارت میں تھے۔ ان میں سے 1,020 حصص فوائد کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے اور 1,972 حصص نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسکس کے 30 حصص میں سے 11 حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 19 حصص میں گراوٹ آئی۔ وہیں نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 23 سبزنشان میں تجارت کر رہے تھے، جبکہ 27 سرخ نشان میں تھے۔بی ایس ای کا سینسکس آج 399.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,391.07 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ تجارت شروع ہونے کے فورا بعد ہی خریداری شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے دوپہر 12 بجے کے فورا بعد انڈیکس 811.96 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 77,803.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے پہلے سیشن میںتیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں نے دن کے دوسرے سیشن میں منافع وصولی شروع کردی جس کی وجہ سے سینسکس دن کی بلند ترین سطح سے 810.02 پوائنٹس گر کر1.94 کے معمولی اضافہ کے ساتھ 76,993.16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔آج تجارت بند ہونے سے کچھ دیر پہلے سینسکس نے دن کا اختتام 109.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77 100.47 پوائنٹس کی سطح پر کیا۔سینسکس کی طرح این ایس ای نفٹی بھی 104.20 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 24,125.85 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا تھا۔ بازار کھلنے کے فورا بعد، خریداروں نے خریداری کا ماحول پیدا کر دیا، جس نے انڈیکس کی نقل و حرکت کو تیز کر دیا۔ مسلسل خریداری کی حمایت پر نفٹی 239.95 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 24,261.60 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں منافع وصولی اور فروختشروع ہوگئی، جس کی وجہ سے نفٹی کی سرگرمی میں گراوٹ کا رجحان پیدا ہوا۔مسلسل فروخت کی وجہ سے آج تجارت بند ہونے سے کچھ دیر قبل انڈیکس 222.6 پوائنٹس گر کر 24,039 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ فروخت کے دباو¿ میں اضافے کے باوجود انڈیکس سبزنشان میں تجارت کرتا رہا۔ نفٹی نے دن کا اختتام 34.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,056 پوائنٹس کی سطح پر کیا۔
اسٹاک مارکیٹ کے ہیوی ویٹ میں، انٹر گلوب ایوی ایشن 4 فیصد، میکس ہیلتھ کیئر 3 فیصد، مہندرا اینڈ مہندرا 3 فیصد، ماروتی سوزوکی 3 فیصد اور ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس 3 فیصد اضافہ کے ساتھ ٹاپ 5 گینرز کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری طرف، او این جی سی 2 فیصد، پاور گرڈ کارپوریشن 2 فیصد، ہنڈالکو انڈسٹریز 2 فیصد، ٹیک مہندرا 1 فیصد اور بھارت الیکٹرانکس 1 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ سب سے زیادہ ٹاپ 5لوزرس کی فہرست میں شامل رہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی