اسرائیل کی امریکہ سے بن گوریان ایئر پورٹ پر فوجی طیاروں کی تعداد کم کرنے کی درخواست
تل ابیب ،25جون (ہ س )۔ اسرائیل نے امریکہ سے تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ کو خالی کرنے کی درخواست کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان طیاروں کی منتقلی کے حوالے سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے بن
اسرائیل کی امریکہ سے بن گوریان ایئر پورٹ پر فوجی طیاروں کی تعداد کم کرنے کی درخواست


تل ابیب ،25جون (ہ س )۔

اسرائیل نے امریکہ سے تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ کو خالی کرنے کی درخواست کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان طیاروں کی منتقلی کے حوالے سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے بن گوریان ایئر پورٹ سے ایندھن بردار جہاز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ پہلے ہی بن گوریان ایئر پورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کر چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے مزید 20 فوجی طیارے ہٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔اسرائیل نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ موسمِ گرما میں شہری پروازوں میں خلل کا خدشہ ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق امریکی ایندھن بردار جہازوں نے مسافر پروازوں کی آمد و رفت کو متاثر کیا ہے۔اسرائیل نے درخواست کی ہے کہ بن گوریان ایئر پورٹ پر موجود فوجی طیاروں کی تعداد کم کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande