مغربی ایشیا بحران :ایران کی طاقتور مسلم بلاک بنانے کی تجویز
تہران ،25جون (ہ س )۔ مغربی ایشیا میں امریکہ ،اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ ایک معاہدے تک پہنچ چکی ہے ۔فی الحال جنگ بندی کے آثار اور سیز فائر کے معاہدے پر دستخط کا انتظار ہے ۔ دریں اثنا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحا
مغربی ایشیا بحران :ایران کی طاقتور مسلم بلاک بنانے کی تجویز


تہران ،25جون (ہ س )۔

مغربی ایشیا میں امریکہ ،اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ ایک معاہدے تک پہنچ چکی ہے ۔فی الحال جنگ بندی کے آثار اور سیز فائر کے معاہدے پر دستخط کا انتظار ہے ۔ دریں اثنا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد قائم کرنے کے لیے ایک طاقتور مسلم بلاک کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جو مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور پورے خطے میں امن و استحکام کو آگے بڑھانے کے قابل ہو۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران خطے میں امن قائم کرنے اور ثالثی کے لیے تعمیری کوششوں پر پاکستانی حکومت، عوام اور ملک کی عسکری قیادت کی تعریف کی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی دنیا اہم سیاسی، اقتصادی اور انسانی صلاحیتوں کی حامل ہے، اس لیے مسلم ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی علاقائی بحرانوں کو حل کرنے اور مشکلات سے نکلنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande