ایران نے امریکہ سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا
تہران ،25جون (ہ س )۔ ایران نے امریکہ سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایم او یو سے متعلق امریکہ کے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ اسماعیل بقائی کے مطابق ایسے بیانات ای
ایران نے امریکہ سے ایم او یو پر واضح مو¿قف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا


تہران ،25جون (ہ س )۔

ایران نے امریکہ سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایم او یو سے متعلق امریکہ کے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایسے بیانات ایرانی عوام کے عدم اعتماد کو کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایم او یو کے واضح متن کے منافی تشریحات سے گریز کرنا چاہیے۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنی ذمے داریوں اور وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande