
تل ابیب، 25 جون (ہ س)۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے کچھ حصوں سے فوجیوں کا انخلاءشروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ آئی24 نے جمعرات کے روز ایک امریکی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے اچھے ارادے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے کچھ حصوں سے فوجیوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج جنوبی لبنان میں نام نہاد بفر زون کے ان حصوں پر قبضہ کر لے گی جہاں سے اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ آئی ڈی ایف جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور منگل کو واشنگٹن میں شروع ہوا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 19 جون سے نافذ العمل ہونا تھا لیکن اسی دن لبنانی فوج کے ایک فیلڈ ذرائع نے آر آئی اے نووستی کو بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے جاری رکھے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی