
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار نظر آیا۔ قیمتوں میں نرمی کے باعث آج چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 250 روپے فی 10 گرام سے لے کر 270 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ جبکہ چنئی میں سونے کی قیمت میں 2,100 روپے فی 10 گرام سے لے کر 2,290 روپے فی 10 گرام تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
سونے کی قیمت میں آئی کمزوری کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,44,320 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,45,630 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,32,290 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,33,490 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باعث یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں آج بھی 2,44,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,44,470 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,440 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ دوسری جانب ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,44,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,44,370 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,340 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,45,630 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,33,490 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,44,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,370 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,32,340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,470 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,440 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,370 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,32,340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,44,470 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیرٹ سونا 1,32,440 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمت میں کمی درج کی گئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومت بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,320 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,32,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد