تاریخ کے آئینے میں 25 جون: ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ
سوچیتا کرپلانی ایک مشہور مجاہدِ آزادی اور سیاست داں تھیں۔ وہ اتر پردیش کی چوتھی اور ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ تھیں۔ انہوں نے 2 اکتوبر 1963 سے 13 مارچ 1967 تک اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا۔ سوچیتا کرپلانی 25 جون 1908 کو امبالہ می
سچیتا کرپلانی


سوچیتا کرپلانی ایک مشہور مجاہدِ آزادی اور سیاست داں تھیں۔ وہ اتر پردیش کی چوتھی اور ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ تھیں۔ انہوں نے 2 اکتوبر 1963 سے 13 مارچ 1967 تک اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا۔

سوچیتا کرپلانی 25 جون 1908 کو امبالہ میں پیدا ہوئیں۔ جنگِ آزادی اور سیاست میں ان کا اہم کردار رہا۔ سال 1938 میں انہوں نے تحریکِ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سال 1940 اور 1944 میں کانگریس کی تحریکوں کے دوران گرفتاریاں دیں۔ خاص طور پر 1942 کی ’ہندوستان چھوڑو تحریک‘ میں خفیہ طور پر طویل عرصے تک کام کیا۔ سال 1946 میں انہوں نے نواکھالی (مشرقی بنگال) کے فسادات میں متاثرین کی امداد اور بچاو کا کام کیا۔ 1948 سے 1960 تک انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سال 1948 میں وہ پہلی بار اترپردیش اسمبلی کی رکن بنیں۔

سیاست میں سرگرم ہونے سے قبل وہ بنارس ہندو یونیورسٹی میں تاریخ کی پروفیسر (لیکچرر) بھی رہی تھیں۔ ان کی شادی مشہور سوشلسٹ رہنما جے بی کرپلانی سے ہوئی تھی۔ 1 دسمبر 1974 کو نئی دہلی میں ان کا انتقال ہو گیا۔

دیگر اہم واقعات:

1977 - ایمرجنسی کی برسی 25 جون کو ’یومِ سیاہ‘ کے طور پر منائی جاتی ہے۔

1998 - امریکی صدر بل کلنٹن 9 دنوں کے دورے پر چین پہنچے۔

1999 - امریکہ نے یوگوسلاویہ کے صدر سلوبودان میلوسیویچ کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا۔

2002 - افغانستان میں نئی کابینہ نے حلف اٹھایا۔

2003 - سنگاپور کے ممتاز وکیل اور ہندوستانی برادری کے سرکردہ رکن آر پال کرشنن کا میلبورن میں انتقال۔

2004 - روس کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کا فیصلہ۔

2005 - احمدی نژاد ایران کے صدر بنے۔

2008 - اتر پردیش حکومت نے مکان اور پلاٹ کی رجسٹری سستی کر کے اس پر لگنے والی اسٹیمپ ڈیوٹی 8 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی۔

2017 - شری کانت نے آسٹریلین اوپن سپر سیریز کا خطاب جیتا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande