
سرینگر، 23 جون (ہ س) ۔سری نگر کے نورباغ علاقے میں ایک 17 سالہ لڑکا اپنی رہائش گاہ کے اندر مردہ پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوجوان، جو نورباغ کا رہائشی ہے، اپنے گھر کے ایک کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔اسے فوری طور پر سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکے کا معائنہ کیا اور پہنچتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کے گردوپیش کے حالات جاننے کے لیے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir