یونانی میڈیسن کے مراکز میں دواؤں کی قلت پر تشویش
مرکزی یونانی طبی آرگنائزیشن کا فوری فراہمی اور نظامِ علاج بحال کرنے کا مطالبہنئی دہلی:23جون(ہ س)۔مرکزی یونانی طبی آرگنائزیشن نے سنٹرل کاو ¿نسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (CCRUM) نئی دہلی کے مختلف مراکز پر مہینوں سے جاری دواو ¿ں کی قلت پر شدید تشوی
یونانی میڈیسن کے مراکز میں دواوں کی قلت پر تشویش


مرکزی یونانی طبی آرگنائزیشن کا فوری فراہمی اور نظامِ علاج بحال کرنے کا مطالبہنئی دہلی:23جون(ہ س)۔مرکزی یونانی طبی آرگنائزیشن نے سنٹرل کاو ¿نسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (CCRUM) نئی دہلی کے مختلف مراکز پر مہینوں سے جاری دواو ¿ں کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے صدر حکیم محمد نسیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ CCRUM کے مراکز پر ادویات کی عدم دستیابی کے سبب مریضوں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے اور یونانی طریقہ علاج سے وابستہ عوام میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت دواو ¿ں کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو اس سے نہ صرف مریضوں کا اعتماد متاثر ہوگا بلکہ یونانی طبی نظام کی افادیت اور ساکھ پر بھی منفی اثر پڑے گا۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ CCRUM کے تمام مراکز میں ادویات کی فوری سپلائی بحال کی جائے اور مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مو ¿ثر انتظامی اقدامات کیے جائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande