اجین فارما لمیٹڈ نے آئی پی او کے لیے سیبی کے پاس ڈی آر ایچ پی فائل کی
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ ممبئی میں مقیم کیمیائی مصنوعات کے سپلائر اجین فارما لمیٹڈ نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے پاس اپنا ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس
اجین


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ ممبئی میں مقیم کیمیائی مصنوعات کے سپلائر اجین فارما لمیٹڈ نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے پاس اپنا ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کا مسودہ فائل کیا ہے۔

سیبی کو پیش کردہ ایک مسودہ دستاویز کے مطابق، آئی پی او، جس کی فیس ویلیو 10 روپے ہے، 1.18 کروڑ حصص کا تازہ ایشو اور موجودہ پروموٹروں جینیش رسکلال سیٹھ اور امنگ کیتن مہتا کے 72.82 لاکھ حصص کی پیشکش برائے فروخت (او ایف ایس) پر مشتمل ہے۔ آئی پی او کل 1.91 کروڑ ایکویٹی حصص پر مشتمل ہے۔ کمپنی کے حصص کو بی ایس ای اور این ایس ای پر درج کرنے کی تجویز ہے۔کمپنی گروپ کے کاروبار کو مضبوط بنانے اور قرض کو کم کرنے کے لیے تازہ ایشو سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک بڑا حصہ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اجین فارما اپنے تازہ ایشو سے حاصل ہونے والی کل آمدنی میں سے 61.7 کروڑ روپے اور 21.6 کروڑ روپے کا استعمال ایسوسی ایٹ کمپنیوں، الٹرا ایگرو-کیم اور الٹرا فارما-کیم میں ایکویٹی حصص خرید کر سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس طرح وہ اس کی ذیلی تنظیمیں بن جائیں گی۔ مزید 25 کروڑ روپے کچھ قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جبکہ باقی رقم عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اجین فارما لمیٹڈ دواسازی، زرعی کیمیائی، خاص کیمیائی، پیٹرو کیمیائی، صنعتی اور آٹوموٹو شعبوں میں کام کرنے والے صارفین کو سالوینٹس، خاص کیمیائی، ایسڈ، مونومر، دواسازی کا خام مال اور نیوٹریسیوٹیکل فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی بھیونڈی (مہاراشٹر) اور کانڈلا (گجرات) میں واقع متعدد ویئرہاوس اوراسٹوریج کے ذریعے اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔اس کے لیے 1,277 سپلائرز کا سورسنگ نیٹ ورک کام کرتاہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande