لکھنو: ارم کالج کے ایک کمرے میں لگی آگ، فائر بریگیڈ نے پایا قابو
لکھنو، 23 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے ٹھاکر گنج میں واقع ارم کالج کے دفتر کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چوک فائر اسٹیشن کے ایف ایس ا
اگ


لکھنو، 23 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے ٹھاکر گنج میں واقع ارم کالج کے دفتر کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چوک فائر اسٹیشن کے ایف ایس او پشپیندر کمار نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر تقریباً 3بج کر45 منٹ پر ٹھاکر گنج کے شیخ پور حبیب پور میں واقع ارم کالج کے دفتر کے کمرے میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ کالج کے دفتر میں موجود فرنیچر، فائلیں اور الماریوں کو آگ نے زد میں لے لیا۔

ایف ایس او نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ضروری تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعہ سے کچھ دیر پہلے کالج بند ہو گیا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande