تریا میں تین نوجوان غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس کے ساتھ گرفتار
سارن، 23 جون (ہ س)۔ تریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو ایک دیسی ساختہ پستول، چار زندہ کارتوس اور ایک موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ پچرور بازار سے رشید پور تک کے راستے پر غیر قانونی اسلحہ کی خرید و
تریا میں تین نوجوان غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس کے ساتھ  گرفتار


سارن، 23 جون (ہ س)۔ تریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو ایک دیسی ساختہ پستول، چار زندہ کارتوس اور ایک موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ پچرور بازار سے رشید پور تک کے راستے پر غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کی جارہی ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد پولیس ٹیم نے جال بچھا کر تین موہانی کے قریب گھیرا بندی کر دیا۔ موٹر سائیکل کے قریب کھڑے تین ملزمین نے پولیس کی نفری کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں نے ان کا پیچھا کر کے انہیں پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران ان سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمین کی شناخت رشید پور کے رہنے والے سید ساجد، اندھر باڑی کے صدام حسین اور چھوٹا مادھو پور کے حاجی علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمین میں سے ایک سید ساجد کی سابقہ مجرمانہ تاریخ ہے اور وہ متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 272/26 درج کر کے تمام ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیج کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande