ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں ریکوری کا رجحان، گراوٹ کے بعد سنبھلے سینسیکس اور نفٹی
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران معمولی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی کمزوری
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران معمولی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی کمزوری اور بڑھ گئی۔ حالانکہ تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے ان دونوں انڈیکس نے ریکوری کر کے سبز نشان میں جگہ بنا لی۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.09 فیصد اور نفٹی 0.08 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، سپلا، سن فارماسیوٹیکل، شری رام فنانس اور اپولو ہاسپٹل کے شیئر 2.75 فیصد سے لے کر 0.86 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، انفوسس، ہنڈالکو انڈسٹریز، ٹی سی ایس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور وپرو کے شیئر 2.83 فیصد سے لے کر 1.20 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,779 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,555 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,224 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 19 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 11 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 31 شیئر سبز نشان میں اور 19 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 8.02 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 77,086.05 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب یہ انڈیکس گر کر 76,878.66 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے فوراً بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے تھوڑی دیر میں ہی یہ انڈیکس ریکوری کر کے سبز نشان میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 69.34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,163.41 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 31.60 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,071.30 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب تھوڑی دیر میں ہی یہ انڈیکس گراوٹ کے ساتھ 24,040.05 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس نے ریکور کرنا شروع کر دیا۔ خریداری کی حمایت سے پہلے آدھے گھنٹے کے کاروبار میں ہی یہ انڈیکس بڑھ کر سبز نشان میں پہنچ گیا۔ بازار میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان مسلسل جاری رسہ کشی کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 19.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,122.55 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande