
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ کمزورگلوبل انڈیکس اور ایشیائی مارکیٹ میں بھاری فروخت کے دباو کی وجہ سے گھریلوشیئربازار آج بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ نفٹی کی ہفتہ وار میعاد ختم ہونے کی وجہ سے بھی آج اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا دباو رہا۔ آج کی تجارت بھی کمزوری کے ساتھ شروع ہوئی۔ تاہم، مارکیٹ کے مثبت نوٹ پر کھلنے کے بعد، سینسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس تھوڑی دیر کے لیے سبزنشان میں تجارت کرنے کے لیے بحال ہوئے، لیکن دوپہر 12 بجے سے کچھ دیر پہلے مارکیٹ میں فروخت کا زبردست دباو تھا۔ اس سیل آف کی وجہ سے دونوں انڈیکس ایک بار پھر سرخ نشان میں گر گئے۔ دن بھر ٹریڈنگ کے بعد سینسکس اور نفٹی 1.16 فیصد کے نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔
آج دن بھر کے کاروبار کے دوران دھات، آئی ٹی اور کنزیومر ڈیوریبل سیکٹر کے اسٹاک میں دن کے دوران بھاری فروخت دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح بینکنگ، آٹوموبائل، کیپٹل گڈز، ایف ایم سی جی، آئل اینڈ گیس اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ دوسری جانب دواسازی کے شعبے کے حصص میں آج خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔
دواسازی کے شعبے میں خریداری کی وجہ سے نفٹی فارما انڈیکس 0.92 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا، جبکہ بی ایس ای ہیلتھ کیئر انڈیکس کا 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔ وسیع تر بازاروں میں بھی آج فروخت کا دباو برقرار رہا، جس میں نفٹی مڈکیپ انڈیکس 1 فیصد نیچے بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے دن کی تجارت کا اختتام 0.48 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں کمزوری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 4.5 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ آج کی تجارت کے بعد بی ایس ای میں درج کمپنیوں کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 475.09 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) رہ گیا۔ جبکہ آخری تجارتی دن یعنی پیر کو ان کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 479.72 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح آج کی تجارت سے سرمایہ کاروں کو تقریبا 4 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
بی ایس ای پر دن کی تجارت میں 4,447 حصص فعال تھے۔ مجموعی طور پر 1,496 حصص میں اضافہ ہوا، 2,794 حصص میں کمی ہوئی اور 157 حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آج این ایس ای پر 3,002 حصص فعال تجارت میں تھے۔ ان میں سے 831 حصص فوائد کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے اور 2,171 حصص نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسکس کے 30 حصص میں سے چار حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 26 حصص میں گراوٹ آئی۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے، نو سبز نشان میں ، جبکہ 41 سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای کا سینسکس آج 8.02 پوائنٹس کے معمولی نقصان کے ساتھ 77,086.05 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ تجارت شروع ہوتے ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس کی وجہ سے انڈیکس 100.76 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 77,194.83 پوائنٹس پربحال ہوگیا۔ تاہم دوپہر 11 بج کر 30 منٹ کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا دباو¿ تھا جس کی وجہ سے انڈیکس دوبارہ سرخ نشان میں چلا گیا۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے تجارت بند ہونے سے کچھ دیر قبل انڈیکس دن کی بلند ترین سطح سے 1,112.32 پوائنٹس گر کر 76,082.51 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ آخر میں انٹرا ڈے سیٹلمینٹ کی وجہ سے ہوئی خریداری کی بدولت سینسکس دن کی کم ترین سطح سے 118.17 پوائنٹس بحال ہوکر 893.39 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76.200.68 کی سطح پر بند ہوا۔
سینسکس کی طرح این ایس ای نفٹی بھی آج 31.6 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,071.30 کی سطح پر تجارت کر رہا تھا۔ بازارکھلنے کے بعد، خریداری کی حمایت سے انڈیکس سبز نشان میں 24,135.5 پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔ تاہم نفٹی میں یہ اضافہ زیادہ دیر تک نہیں رہا۔ دوپہر 12 بجے سے کچھ دیر پہلے فروخت شروع ہونے کے بعد انڈیکس دوبارہ سرخ نشانمیں گر گیا۔
فروخت کے دباو کی وجہ سے دن کی تجارت کے اختتام سے کچھ دیر پہلے، انڈیکس دن کی بلند ترین سطح سے 350.55 پوائنٹس گر کر317.95 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 23,784.95 کی سطح پر آگیا۔ آخر میں، نفٹی دن کے سودوں کے تصفیے سے شروع ہونے والی خریداری کی وجہ سے نچلی سطح سے 39.15 پوائنٹس بحال ہوکر 278.8 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ، 23,824.10 کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ کے ہیوی ویٹ میں، سیپلا 1 فیصد، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز 0.82 فیصد، پاور گرڈ کارپوریشن 0.76 فیصد، ایکسس بینک 0.36 فیصد اور سن فارماسیوٹیکل 0.27 فیصد مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ5 گینرس میں رہے۔ دوسری طرف، انفوسس 3 39 فیصد، ٹی سی ایس 3 21 فیصد، اڈانی انٹرپرائزز 3 16 فیصد، وپرو 3 16 فیصد اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل 3 13 فیصدنقصان کے ساتھ آج ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی