نیشنل اسپورٹس بورڈ میں چیئرمین اور دو ممبران کے انتخاب کے لیے درخواستیں طلب ، درخواستیں 22 جولائی تک دی جا سکیں گی
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل نے نیشنل اسپورٹس بورڈ میں چیئرمین اور دو ممبران کے عہدوں پر انتخاب کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ تقرری نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 اور نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس بورڈ) رولز 20
بورڈ


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل نے نیشنل اسپورٹس بورڈ میں چیئرمین اور دو ممبران کے عہدوں پر انتخاب کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ تقرری نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 اور نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس بورڈ) رولز 2026 کے تحت کی جائے گی۔

وزارت کے مطابق، ان عہدوں پر تقرریاں مرکزی حکومت سرچ کم سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کرے گی۔ ان لوگوں میں سے انتخاب کیا جائے گا جو پبلک ایڈمنسٹریشن، اسپورٹس ایڈمنسٹریشن، کھیلوں کے قانون اور متعلقہ شعبوں میں علم یا عملی تجربہ رکھتے ہوں اور جنہوں نے قابلیت، دیانت اور شہرت قائم کی ہو۔

وزارت کھیل نے واضح کیا ہے کہ منتخب چیئرمین اور ممبران کی تنخواہ اور دیگر سروس شرائط کا تعین نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس بورڈ) رولز 2026 کے مطابق کیا جائے گا۔

قومی کھیل بورڈ ملک میں کھیلوں کے قومی اداروں کو پہچان فراہم کرنے کے لیے مرکزی ادارے کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے ساتھ یہ کھیلوں کی تنظیموں میں گڈ گورننس، مالیاتی شفافیت اور اخلاقی معیارات کی تعمیل پر بھی نظر رکھے گا۔

دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار وزارت کھیل کے آن لائن پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande