پارکر انڈر 14 کرکٹ گولڈ کپ: ایس آر ایم ایس نے چلڈرن کرکٹ اکیڈمی کو 108 رنز سے شکست دی
مرادآباد، 23 جون (ہ س)۔ ایس آر ایم ایس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں منگل کو کھیلے گئے پارکر انڈر 14 گولڈ کپ میں چلڈرن کرکٹ اکیڈمی کو 108 رنز سے شکست دی۔ پارکر کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ج
پارکر انڈر 14 کرکٹ گولڈ کپ: ایس آر ایم ایس نے چلڈرن کرکٹ اکیڈمی کو 108 رنز سے شکست دی


مرادآباد، 23 جون (ہ س)۔

ایس آر ایم ایس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں منگل کو کھیلے گئے پارکر انڈر 14 گولڈ کپ میں چلڈرن کرکٹ اکیڈمی کو 108 رنز سے شکست دی۔

پارکر کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایس آر ایم ایس نے مقررہ 30 اوورز میں چار وکٹوں پر 217 رنز کا مضبوط اسکور کیا جس میں ہرشیت نے شاندار 70 رنز بنائے جبکہ دیوراج نے ناٹ آو¿ٹ61 اور شاداب خان نے 44 رنز بنائے۔ ابھیمنیو اور انشیاپ نے 15 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں چلڈرن کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم ایس آر ایم ایس کے باو¿لرز کا مقابلہ نہ کر سکی اور 23.3 اوورز میں 109 رنز پر آل آو¿ٹ ہو گئی۔ کاویانش سسودیا نے 35، رودرا 38 اور پرنس سنگھ نے 12 رنز بنائے۔ ایس آر ایم ایس کے لیے محمد صراف علی نے تین اور ہرشیت سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہرشیت سنگھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande