
حیدرآباد ،23 جون(ہ س)۔
شہرکے معروف وکیل خواجہ معزالدین کے قتل کیس کے ملزم محبوب عالم خان کی پولیس تحویل کی درخواست کونامپلی میٹروپولیٹن کریمنل کورٹس نےمستردکردیا۔ نامپلی پولیس کی جانب سے چھٹے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس پردرخواست داخل کی گئی تھی جس میں85 سالہ محبوب عالم خان کو2دن کی پولیس تحویل میں دینے کی گزارش کی گئی تھی۔عدالت نے سرکاری وکیل اوروکیل دفاع کی بحث کے بعدپولیس تحویل کی درخواست پرفیصلہ ملتوی کردیاتھااورآج مجسٹریٹ نے ملزم کوپولیس تحویل میں دینے سے انکارکرتے ہوئے دوبارہ درخواست کومستردکردیا۔ اِسی طرح مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت کی سماعت کو29 جون تک کے لئے ملتوی کردیااوردونوں فریقین کوبحث کی اجازت دی۔ واضح رہے کہ ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین کے 23 مئی کو قتل کے بعد نامپلی پولیس نے7ملزمین کو29 مئی کو گرفتارکرکے چنچل گوڑہ جیل بھیج دیا تھا۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے اِس کیس کے3ملزمین مجاہدعالم خان، کشن سنگھ اورابھیجیت کو2 دن کی پولیس تحویل میں لے کرپوچھ گچھ کی تھی۔ ۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق