پونے ضلع کے جنّر میں بادل پھٹنے جیسے موسلا دھار بارش؛ فصلوں اور مکانات کو بھاری نقصان
پونے ، 23 جون (ہ س)۔ پونے ضلع کے جنّر تعلقہ کے کُمشیت علاقے میں محض آدھے گھنٹے تک ہونے والی بادل پھٹنے جیسی شدید بارش کے باعث زرعی فصلوں اور رہائشی مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں علاقے کے ندی نالے لبریز ہو ک
Rain Maha Junnar Damage


پونے ، 23 جون (ہ س)۔ پونے ضلع کے جنّر تعلقہ کے کُمشیت علاقے میں محض آدھے گھنٹے تک ہونے والی بادل پھٹنے جیسی شدید بارش کے باعث زرعی فصلوں اور رہائشی مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں علاقے کے ندی نالے لبریز ہو کر بہنے لگے اور ہر طرف پانی ہی پانی کا منظر دیکھنے میں آیا۔

کُمشیت، ٹھاکرواڑی اور پانگری ماتھا علاقوں کو اس شدید بارش کا سب سے زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کئی گھروں میں پانی داخل ہونے سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹھاکر برادری کے خاندانوں نے ایندھن کے لیے جو لکڑیاں ذخیرہ کر رکھی تھیں، وہ بھی بارش کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں، جس کے باعث انہیں خاطر خواہ مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اس علاقے میں ٹماٹر، مکئی، گنا اور مختلف اقسام کی سبزیوں کی بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے۔ اچانک ہونے والی شدید بارش کے باعث کھیتوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ متعدد مقامات پر کھیتوں کے بند ٹوٹ جانے سے زرخیز مٹی بہہ گئی۔ کسانوں کے مطابق حال ہی میں بوئی گئی فصلیں بھی اس بارش سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ مقامی کسانوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی اور محکمہ مال کے حکام فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا سروے کر کے نقصان کا پنچنامہ تیار کریں اور حالات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کسانوں اور ٹھاکر قبائلی خاندانوں کے لیے فوری مالی امداد کا اعلان کیا جائے تاکہ انہیں ہونے والے نقصان کی تلافی ممکن ہو سکے۔

اچانک ہونے والی اس شدید بارش کے بعد پورے علاقے میں تشویش کی فضا پائی جا رہی ہے اور کسان اپنی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande