اے پی او بھرتیوں میں ریزرویشن سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ، فیصلہ 24 جون کو آئے گا
پریاگ راج، 23 جون (ہ س)۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرز کی بھرتی میں رزرویشن سے متعلق ایک عرضی پر دونوں فریقوں کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ فیصلہ 24 جون کو سنایا جائے گا۔ پنکج ورما اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست کی
بھر


پریاگ راج، 23 جون (ہ س)۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرز کی بھرتی میں رزرویشن سے متعلق ایک عرضی پر دونوں فریقوں کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ فیصلہ 24 جون کو سنایا جائے گا۔

پنکج ورما اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس جے جے منیر اور جسٹس ارون کمارپر مشتمل ڈویڑن بنچ نے کی۔ مخالف پبلک سروس کمیشن کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ انوراگ ترپاٹھی، سینئر ایڈوکیٹ انوپ ترویدی اور اونیش ترپاٹھی اور ریاستی حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ شرد چندر اپادھیائے نے عرضی پر بحث کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande