سرینگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں کا سرکار کے خلاف احتجاج
سرینگر، 23 جون( ہ س)۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما اور کارکنان سری نگر کی پریس کالونی میں دھرنے پر بیٹھ گئے، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت نے 25 ماہ کے دوران 25,000 نوکریوں کو آؤٹ سورس کیا۔ پارٹی نے دعویٰ کی
سرینگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں کا سرکار کے خلاف احتجاج


سرینگر، 23 جون( ہ س)۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما اور کارکنان سری نگر کی پریس کالونی میں دھرنے پر بیٹھ گئے، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت نے 25 ماہ کے دوران 25,000 نوکریوں کو آؤٹ سورس کیا۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ یہ آسامیاں عوامی اشتہار یا شفاف بھرتی کے بغیر پُر کی گئیں، فوری احتساب اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پی ڈی پی لیڈران اور کارکنان نے سرینگر میں جمع ہو کر انتظامیہ پر بڑے پیمانے پر بھرتیوں میں گھپلے کا الزام لگایا۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ 25,000 ملازمتیں معیاری امتحانی عمل کے بجائے آؤٹ سورسنگ اور جانبداری کے ذریعے پُر کی گئیں۔ ان لیڈروں نےلالچوک کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن پولیس نے انہیں پریس کالونی کے گیٹ پر روک دیا۔اور آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande