جموں و کشمیر اور لداخ میں کانگریس کے 10 رکنی پارلیمانی وفد کا دورہ جاری
جموں, 23 جون (ہ س) کانگریس کے رکن پارلیمان اور پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین ششی تھرور نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے پر موجود 10 رکنی پارلیمانی وفد اپنے مشاہدات مکمل کرنے کے بعد ہی حتمی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرے گا
Delegation


جموں, 23 جون (ہ س) کانگریس کے رکن پارلیمان اور پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین ششی تھرور نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے پر موجود 10 رکنی پارلیمانی وفد اپنے مشاہدات مکمل کرنے کے بعد ہی حتمی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرے گا۔منگل کو جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ وفد کا دورہ خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب تک سچیت گڑھ سرحدی علاقے، پاسپورٹ دفتر اور پاسپورٹ سیوا کیندر کے کام کاج کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفد اب سرینگر روانہ ہو رہا ہے، جہاں لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ اس کے بعد وفد 25 جون کو کرگل اور 26 جون کو لیہہ کا دورہ کرے گا۔ششی تھرور نے واضح کیا کہ پورے دورے اور تمام مقامات کے مشاہدے کے بعد ہی کمیٹی اپنی رپورٹ تیار کرے گی اور اسی بنیاد پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande