متعدی امراض پر قابو پانے میں میونسپل کارپوریشن کا اہم کردار، ملازمین کو تربیت دی گئی
علی گڑھ، 23 جون(ہ س)۔ متعدی امراض کنٹرول مہم اور دستک مہم کو مؤثر بنانے کے مقصد سے منگل کے روز جواہر بھون میں میونسپل کارپوریشن کے تمام ملازمین کے لیے ایک تربیتی و بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر صفائی، جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ، فوگنگ ا
بیدار پروگرام


علی گڑھ، 23 جون(ہ س)۔

متعدی امراض کنٹرول مہم اور دستک مہم کو مؤثر بنانے کے مقصد سے منگل کے روز جواہر بھون میں میونسپل کارپوریشن کے تمام ملازمین کے لیے ایک تربیتی و بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر صفائی، جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ، فوگنگ اور عوامی بیداری پر خصوصی زور دیا گیا۔ پروگرام میں ملازمین کو ہدایت دی گئی کہ متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لیے نالوں کی باقاعدہ صفائی، جراثیم کش ادویات کا مسلسل چھڑکاؤ اور کچرے کو وقت پر ٹھکانے لگانے کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی کچرا جمع کرنے والی گاڑیوں پر نصب لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے متعدی امراض کنٹرول مہم اور دستک مہم کی معلومات عوام تک پہنچانے کی ہدایت بھی دی گئی۔

ضلع ملیریا افسر ڈاکٹر ونیتا مشرا نے کہا کہ مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے ان کی افزائش کے مقامات کو ختم کرنا اور عوام میں صفائی کے بارے میں شعور بیدار کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اسہال اور آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے محفوظ پینے کے پانی، صفائی ستھرائی اور ہاتھ دھونے کی عادت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں حساس علاقوں میں باقاعدہ فوگنگ کرانے، پینے کے پانی کے بیکٹیریالوجیکل، بایولوجیکل اور بایو کیمیکل ٹیسٹ کرانے اور اسکرَب ٹائفَس جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جھاڑیوں کی صفائی، چوہوں اور چھچھوندروں پر قابو پانے کے اقدامات کو ضروری قرار دیا گیا۔ افسران نے کہا کہ متعدی امراض کے خلاف مہم اسی وقت کامیاب ہوگی جب سرکاری کوششوں کے ساتھ عوام بھی بھرپور تعاون کریں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ اپنے اردگرد صفائی برقرار رکھیں، پانی جمع نہ ہونے دیں اور بیماری کی کسی بھی علامت کی صورت میں فوری طور پر محکمہ صحت سے رابطہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande