مانسون فعال،حیدرآباد میں29 جون تک بھاری بارش کاامکان
حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔ تلنگانہ میں فعال مانسون کے درمیان محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)حیدرآباد نے29 جون تک ریاست میں بھاری بارش کا امکان ظاہرکیاہے۔ بارش کے علاوہ، ریاست میں گرج چمک، آسمانی بجلی، طوفان وغیرہ کاامکان ہے۔ فعال مانسون کی وجہ سے متوقع م
مانسون فعال،حیدرآباد میں29 جون تک بھاری بارش کاامکان


حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔ تلنگانہ میں فعال مانسون کے درمیان محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)حیدرآباد نے29 جون تک ریاست میں بھاری بارش کا امکان ظاہرکیاہے۔

بارش کے علاوہ، ریاست میں گرج چمک، آسمانی بجلی، طوفان وغیرہ کاامکان ہے۔ فعال مانسون کی وجہ سے متوقع موسلادھاربارش اور دیگرموسمی حالات کے پیش نظرآئی ایم ڈی حیدرآباد نے یلوالرٹ جاری کیا ہے۔ دریں اثناء، ٹی بالاجی، جوکہ اپنی درست پیشن گوئیوں کے لیے مشہورموسم کےماہرہیں نے اپنے X ہینڈل پرکہاکہ حیدرآباد میں دیرشام یارات کے دوران ہلکی بارش ہوگی۔

دیگراضلاع کے لیے، انہوں نےکہا کہ عادل آباد، آصف آباد، نرمل، منچریال، ملگ، بھدرادری-کتہ گڈم، کھمم، سنگاریڈی، وقارآباد، مید ک، سدی پیٹ کے چند حصوں میں شدید گرج چمک اورتیز بارش کی توقع ہے۔تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ڈی پی ایس) کے اعداد وشمارکے مطابق کل سب سے زیادہ 172.8ملی میٹر بارش پداپلی میں ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد کے معاملے میں سب سے زیادہ 61 ملی میٹربارش شیخ پیٹ میں ریکارڈ کی گئی۔

چونکہ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شدید بارشوں کی اطلاع دی ہے،اس لیے شہریوں کواس کے مطابق اپنے سفرکی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande