نوئیڈا کے لیبر کیمپ میں آگ لگنے سے مزدوروں کا سامان جل کرراکھ
نوئیڈا، 23 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا کے سیکٹر 126 کے رائے پور گاو¿ں میں منگل کی صبح ایک مزدور کیمپ میں آگ لگ گئی۔ کیمپ میں 60 کے قریب مزدور رہ رہے تھے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ آگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر بر
مزدور


نوئیڈا، 23 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا کے سیکٹر 126 کے رائے پور گاو¿ں میں منگل کی صبح ایک مزدور کیمپ میں آگ لگ گئی۔ کیمپ میں 60 کے قریب مزدور رہ رہے تھے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ آگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چیف فائر آفیسر پردیپ کمار چوبے نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کو آج صبح تقریباً 7 بجے اطلاع ملی کہ رائے پور گاوں کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ پانچ گاڑیوں کی مدد سے لگ بھگ دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ آگ بجھانے کے بعد مکمل طور پر کولنگکا عمل جاری ہے۔ کوئی کارکن اندر موجود نہیں پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ آگ صبح کھانا پکانے کے دوران گیس لیک ہونے کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے سے گیس سلنڈر بم کی طرح پھٹ گئے جس سے آس پاس کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگ بجھانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس حادثے میں مزدوروں کا سارا سامان اور ان کی بچت، کپڑے، کھانے پینے کی اشیاءجل گئیں۔ مزدور رام کشن نے بتایا کہ اس کے گھر پر شادی تھی۔ اس نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے بہت کچھ جمع کیا تھا۔ وہ اگلے ہفتے گھر جانے والا تھا۔ اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ مزدور روی کمار نے بتایا کہ اس کی تمام محنت کی کمائی آگ میں جل کر راکھ ہو گئی۔ کئی مزدوروں نے بتایا کہ انہیں خوراک اور پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب وہ کیسے بچیں گے؟ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے افسران اور کچھ سماجی تنظیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ کچھ لوگ مزدوروں کے کھانے پینے کا انتظام کر رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande