جوکی ہاٹ پولیس نے 340.50 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کی، دو گرفتار
ارریہ، 23 جون (ہ س) بہار کے ارریہ ضلع کے جوکیہاٹ تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ شب بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتھرا باڑی-بھیلا گنج روڈ واقع نیم تعمیر شدہ مکان سے مختلف برانڈ کی 340.50 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کی۔رات گشتی کے دوران
جوکی ہاٹ پولیس نے 340.50 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کی، دو گرفتار


ارریہ، 23 جون (ہ س) بہار کے ارریہ ضلع کے جوکیہاٹ تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ شب بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتھرا باڑی-بھیلا گنج روڈ واقع نیم تعمیر شدہ مکان سے مختلف برانڈ کی 340.50 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کی۔رات گشتی کے دوران کی گئی اس کارروائی میں پولیس نے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ ایک فور وہیلر گاڑی اور ایک بائک بھی ضبط کی گی ہے۔

جوکیہاٹ تھانہ انچارج راجیو کمار جھا نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ دونوں گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور ان کے آگے اور پیچھے روابط کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہار امتناعی اور آبکاری ایکٹ کے تحت جوکیہاٹ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور دونوں گرفتار اسمگلروں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande